Pak Vs Sa

Pages

Sunday, 11 November 2012

ورلڈکپ2011 میں جان کرکیچ چھوڑے،بکی نےجوکہاویساہی ہوا،برطانوی صحافی کادعویٰ

برطانوی صحافی کی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے طے کرلیا گیا تھا کہ بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو کيچ آؤٹ نہيں کيا جائے گا اور سچ مچ ہوا بھی یہی کہ ان کے مسلسل چار کیچ چھوڑ دیئے گئے۔

الزامات ميں دعویٰ کيا گيا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے چار مرتبہ کيچ ڈراپ کرنے کا اسکرپٹ پہلے سے تيار تھا۔ ميچ ميں ٹنڈولکر نے جوڑے پچياسی رنز چودہويں اوور کی پہلی گيند شاہد آفريدی نے کروائی تو ٹنڈولکر کا مڈ وکٹ پر کيچ مصباح الحق نے ڈراپ کيا۔ آفريدی جب اننگز کا بيسواں اوور کروانے آئے تو ٹنڈولکر کا ايک اور کيچ ڈراپ ہوا اس مرتبہ يونس خان کيچ ڈراپ کرنے والے فيلڈر تھے۔

اننگز کے تيسويں اوور ميں شاہد آفريدی ہی کی گيند پر سچن ٹنڈولکر نے ايک اور شارٹ کھيلنے کي کوشش کی تو اس يقينی کيچ کو وکٹ کے عقب ميں کامران اکمل نے ڈراپ کيا۔ پينتيسويں اوور ميں محمد حفيظ کی گيند پر بھی سچن ٹنڈولکر کا اننگز ميں چوتھا کيچ ڈراپ ہوا جسے عمر اکمل نے ڈراپ کيا۔ سينتيسويں اوور کی آخری گيند پر سعيد اجمل کی گیند پر سچن ٹنڈولکر شاہد آفریدی کی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More