ویسٹ انڈیز کے شہرۂ آفاق بلے باز گرس گیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کی پہلی گیند پر چھکا مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گیل نے یہ کارنامہ منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سوہاگ غازی کے اوور میں سرانجام دیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے بالر سوہاگ غازی کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔
ویسٹ اور بنگلہ دیش کے درمیان میر پور میں کھیلا جا رہا یہ میچ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دو ہزار اکاون واں ٹیسٹ ہے۔
گرس گیل اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں اب تک چوراسی چھکے
لگا کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی
فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا سے تعلق رکھنے والے تینتس سالہ گرس سال اپنے جارحانہ بینٹگ سٹائل کے حوالے سے مشہور ہیں۔
0 comments:
Post a Comment