بھارت
کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی سیریز کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کی فارم اور
فٹنس کو چانچنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی،
عالمی شہرت یافتہ آف اسپنر سعید اجمل اور نوجوان بیٹسمین عمر اکمل کو
آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت سے روک دیا ہے۔
انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ریجنز کی طرف سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ
میں حصہ لیں۔ شاہد آفریدی کراچی ڈولفنز، سعید اجمل فیصل آباد وولفز اور
عمر اکمل لاہور لائنز کے لئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ سابق کپتان شاہد
آفریدی پہلے ہی معاہدہ ختم کرنے پر غور کررہے تھے۔ شاہد آفریدی نے سڈنی
تھنڈرز، عمر اکمل نے سڈنی سکسرز اور سعید اجمل نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے
معاہدے کئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اجازت دینے کے بعد ان کھلاڑیوں کو
این او سی جاری کرنے سے انکارکردیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بگ بیش کی
تاریخیں قومی ٹی ٹورنامنٹ سے متصادم ہیں ۔ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کا
کہنا ہے کہ ہم نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قومی سیزن میں اپنی فارم
اور فٹنس دکھائیں تاکہ سلیکٹرز ان کی کارکردگی دیکھنے کے بعد بھارت کے خلاف
سیریز کے لئے پاکستان ٹیم کا انتخاب کریں۔ پاکستان اور بھارت کی سیریز کا
پہلا میچ 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف
سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کراچی میں قومی ٹوئنٹی کے بعد 12دسمبر
کو کیا جائے گا۔ کراچی میں ٹورنامنٹ کے دوران چیف سلیکٹر اقبال قاسم ، کوچ
ڈیو واٹ مور اور کپتانوں محمد حفیظ اور مصباح الحق سے بات چیت کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں بعض کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھنے کے بعد ٹیم منظوری کے لئے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو پیش کی جائے گی۔ شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ
بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلے ہی معاہدہ ختم
کرنا چاہتا تھا تاکہ قومی سیزن کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس دکھاؤں، میں
کراچی ڈولفنز کی نمائندگی کروں گا تاہم میں نے اپنی کارکردگی پر فوکس کرنے
کے لئے کپتانی کرنے سے معذرت کر لی ہے اور عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلوں
گا۔ میں نے کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسد شفیق کو
کپتان بنائیں۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کو بگ بیش
کھیلنے کے لئے این او سی جاری کی تھی
0 comments:
Post a Comment