پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ چیمپئینز ٹرافی کے لئے 18 رکنی قومی ٹیم کااعلان کردیا۔محمد عمران کو کپتان مقررکیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران چیف کوچ اختر رسول نے چیمپئینز ٹرافی
کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔ میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت محمد
عمران کریں گے جبکہ ٹیم کے نائب کپتان وقار شریف ہوں گے۔عمران شاہ اور
عمران بٹ کو گول کیپرمقررکیا گیا ہے ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں وسیم ،
کاشف شاہ، عتیق، رضوان جونئیر، فرید، راشد، توثیق، شفقت، حسیم، رضوان
سینئیر، شکیل عباسی ، عمر بھٹہ اور علی شاہ شامل ہیں۔
اس موقع پر اختر رسول کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو 2014 کے ورلڈ کپ کے لئے تیار کررہے ہیں۔ ہاکی کے دیگر ایونٹس میں کمزور ٹیمیں بھی حصہ لیتی ہیں لیکن چیمپئینز ٹرافی میں دنیا کی 8 بہترین ٹیمیں شرکت کرتی ہیں ۔ ٹیم کی موجودہ کارکردگی کے پیش نظر کسی بھی خوش فہمی میں نہیں تاہم قومی ٹیم تمام میچز میں بھر پور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم 20 نومبر کوآسٹریلیا روانہ ہو گی جہاں وہ 26 نومبر کو میلبورن میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لے گی۔

0 comments:
Post a Comment