Pak Vs Sa

Pages

Thursday, 15 November 2012

پاکستانی کرکٹ کے اچھے دن لوٹ کے آنے والے ہیں

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ کا انعقاد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

ہارون لوگارٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کے لیے پاکستان آنے کی خصوصی دعوت دی تھی۔
لاہور سے ہماری نامہ نگار کے مطابق ہارون لوگارٹ نے کہا کہ جب غیر ملکی کرکٹرز پاکستان کھیلنے آئیں گے تو وہ واپس جا کر اپنے تجربات سے لوگوں کو آگاہ کریں گے جس سے پاکستان کے بارے میں تاثر بہتر ہو سکے گا۔
ہارون لوگارٹ کے مطابق انہیں بین الاقوامی سطح پر متعدد کرکٹ ٹورنامنٹس اور لیگز کروانے کا تجربہ ہے اس لیے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے انعقاد کے سلسلے میں مدد کریں گے۔
انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقبول کرکٹ ہے اور آج کے وقت کی ضرورت ہے۔
ہارون لوگارٹ نے پاکستان آنے کی دعوت دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اس نے برے وقت میں پاکستانی کرکٹ کا ساتھ دیا اور اب تو پاکستان کرکٹ کے اچھے دن آنے والے ہیں‘۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین ذکا اشرف نے اس موقع پر کہا کہ چونکہ ہارون لوگارٹ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بطور مشیر منسلک ہیں اس لیے وہ پاکستان پریمیئر لیگ میں انہیں باقاعدہ کوئی کردار تو نہیں دیا جا سکتا البتہ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More