بھارت میں کرکٹ کے نگراں ادارے بی سی سی آئی نے آئندہ ماہ ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہِ بھارت کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم بائیس دسمبر کو بھارتی شہر بنگلور پہنچے گی اور پچیس دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔
اس دورہ میں دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ احمد آباد میں ستائیس دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایک روزہ میچ چنائی میں تیس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ کلکتہ میں تین جنوری اور تیسرا میچ دلی میں چھ جنوری کو ہوگا۔
بی سی سی آئی نے یہ اعلان منگل کو بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورے کی اجازت ملنے کے بعد کیا ہے۔
یہ دورہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہِ بھارت کے درمیان کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے دورے سے پہلے انگلینڈ اور بھارت کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ پاکستان کے دورے کے بعد انگلینڈ اور بھارت ایک روزہ سیریز کھیلیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیریز کا ہونا بہت عرصے سے ضروری تھا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’یہ پاکستان اور بھارت کی عوام کے لیے خوش خبری ہے۔ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ یہ دورہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔‘
پاکستان نے بھارت کے خلاف دو طرفہ سیریز آخری بار سنہ دو ہزار سات میں کھیلی تھی۔ سنہ دو ہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے بعد سے دونوں ممالک میں دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی تاہم بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں دونوں کا آمنا سامنا ہوچکا ہے۔

0 comments:
Post a Comment