قیمہ، پراٹھا، لسی، پاکستانی کھانوں کا دلدادہ ہوں، سچن ٹنڈولکر
بھارتی بیٹنگ ماسٹر سچن ٹنڈولکر کے میدان میں کارناموں سے تو پوری دنیا بخوبی واقف ہے لیکن ان کی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا لذیذ کھانوں کا بہت شوقین ہوں اور خود بھی کوکنگ کرتا ہوں۔ پاکستانی کھانے بہت پسند ہیں۔ 2003 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی فاسٹ بولرز وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کا مقابلہ کرنے کیلیے دوپہر کو کھانا نہیں کھایا بلکہ کانوں پر واک مین لگا کر پیٹ بھر کر آئسکریم کھائی انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر دورہ بے حد یادگار رہا، وہاں کے کھانوں کا دلدادہ ہوں۔ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں جو پاکستان کا تھا میں ہر صبح پیٹ بھر قیمہ پراٹھے کا ناشتہ کرتا اور پھر لسی کا گلاس پیتا تھا۔ میں ان دنوں 16 برس کا تھا اور خوب کھاتا تھا۔ دورے کے دوران شکم سیری کی بدولت میرا وزن بڑھ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بیٹی سارا، بیٹا ارجن اور اہلیہ انجلی کے لیے باقاعدگی سے ناشتہ تیار کرتا تھا لیکن اب صرف خاص مواقع پر کھانا بناتا ہوں، انجلی میرے ہاتھ سے بنی ہوئی مچھلی بہت پسند کرتی ہیں۔

0 comments:
Post a Comment