ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے 60
سال مکمل ہوگئے، پہلا میچ اکتوبر 1952 میں روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلا،
اب تک ٹیم 370 ٹیسٹ کھیل چکی۔
س طرز میں کامیابیوں اور ناکامیوں کے تناسب میں اسے تیسری بہترین سائیڈ کا اعزاز حاصل ہے، پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردارتھے۔ تفصیلات کے مطابق 1947 میں قیام کے بعد پاکستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس 28 جولائی 1952 کو ملا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی سفارش بھارت نے کی تھی،اسی سال اکتوبر میں پاکستان نے بھارت کے خلاف نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم پر ٹیسٹ ڈیبیو کیا، پہلا میچ 16 اکتوبر سے دہلی میں شروع ہوا مگر تین ہی دن میں پاکستان کو اننگز اور 70 رنز سے شکست ہوگئی، 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھارت 2-1 سے جیتا۔
اس کے بعد پاکستان نے 1954 میں انگلینڈ کا پہلا دورہ کیا اور سیریز 1-1 سے برابر کی، فاسٹ بولر فضل محمود کی 12 وکٹوں کی بدولت پاکستان کو اوول میں شاندار فتح حاصل ہوئی تھی۔ پاکستان نے پہلی ہوم ٹیسٹ سیریز بھی بھارت کے خلاف کھیلی، پہلا ٹیسٹ 1955 میں مشرقی پاکستان کے شہر ڈھاکا میںمنعقد ہوا، باقی میچز بہاولپور، لاہور، پشاور اور کراچی میں کھیلے گئے، سیریز کے تمام پانچوں میچز ڈرا ہوگئے تھے۔
پاکستان نے اب تک 370 ٹیسٹ میچز کھیلے،ان میں سے 115 میں فتح، 101 میں ناکامی اور 154 ڈرا ہوئے، کامیابی ناکامی کے 1.13 کے تناسب کی وجہ سے پاکستان دنیا کی تیسری بہترین ٹیسٹ ٹیم ہے، مجموعی طور پر کامیابیوں کی 31.33 فیصد اوسط اسے پانچویں بہترین سائیڈ بناتی ہے۔ پاکستان نے 60 سالہ ٹیسٹ سیریز میں کئی بڑے کرکٹرز متعارف کرائے۔ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ جاوید میانداد کے نام ہے جنھوں نے 8823 رنز بنائے، ٹیسٹ تاریخ میں یہ 12 واں بڑا مجموعہ ہے، اسی طرح اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 414 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا قومی ریکارڈ وسیم اکرم کے پاس ہے

0 comments:
Post a Comment