قومی
ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ بننے کے بعد پنجاب یوتھ فیسٹیول میں پے در پے
عالمی ریکارڈ ز کا سلسلہ جاری ہے ، آج مونچھوں سے ٹرک کھینچنے سمیت کئی
عالمی ریکارڈ بنا دیئے گئے۔ لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایک ساتھ
عالمی قومی ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ بننے سے اہل پنجاب کو کچھ ایسی
خوشی ملی کہ آج ایک ہی روز کئی عالمی ریکارڈ بنا کر گنیز بک آف ورلڈ
ریکارڈز کی ٹیم کو حیرت میں ڈال دیا ، تمام مقابلے ایکسپو سینٹر میں منعقد
کیے گئے،پہلے ایونٹس میں احمد بودلہ نے 3 منٹ میں 616 کک لگا کر ہم وطن
احمد حسین کا ریکارڈ توڑ ڈالا، پہلا ریکارڈ 612 ککس کا تھا، نعمان انجم نے
صرف 35 سیکنڈ میں پلگ میں تار لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرایا، محمد منشاء
نے 3 منٹ 14 سیکنڈ میں 3 چپاتیاں پکا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا
نام لکھوایا ۔ قمر زمان اور ڈینیئل گل نے فٹ بال کو سر سے مسلسل 335 بار
اچھال کر پچھلا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ فیصل آباد کے محمد صدی نے مونچھوں سے 1700
کلو وزنی ٹرک کو 60.03 میٹر تک کھینچنے کا ریکارڈ بنایا۔ 12سالہ مہک نے
صرف 45 سیکنڈ میں شطرنج کی بساط بچھانے کا عالمی ریکارڈ بنا یا ، جلیل
الحسن نے بھی تیزی سے صرف ایک منٹ 8 سیکنڈ میں کرکٹ کٹ پہن کر گنیز بک آف
ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوا لیا ۔
0 comments:
Post a Comment