Pak Vs Sa

Pages

Wednesday, 17 October 2012

دورہ سری لنکا کیلئے کیوی کرکٹ ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ سری لنکا کیلئے کیوی ٹیم کا اعلان کردیا۔ آل راونڈرٹوڈ ایسٹل کوٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، ڈینئل ویٹوری انجری کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 30 اکتوبر سے29 نومبر تک سری لنکا کیخلاف پانچ ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی اوردوٹیسٹ میچزکی سیریزکھیلے گی۔ کیوی سلیکٹرزنے دورہ سری لنکا کیلئے دورہ بھارت اورورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں شامل زیادہ ترکھلاڑیوں کوبرقراررکھا ہے۔ اسپننگ آل راونڈرٹوڈ ایسٹل ٹیم میں شامل واحد نئے کھلاڑی ہیں۔ ایسٹل کوترون نیتھولا کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ سابق کپتان ڈینئل ویٹوری کوانجری کے باعث زیرغورنہیں لایا گیا۔ فاسٹ بالرڈگ بریسویل کوون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے لیکن وہ ٹیسٹ سیریزمیں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ مارٹن گپٹل کو ریسٹ دینے کیلئے لمیٹڈ اوور اسکواڈز میں شامل نہیں کیا گیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنے والے بارہ کھلاڑی دورہ سری لنکا کیلئے ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ، اینڈریوایلس اورٹوم لیتھم ٹیم کوجوائن کریں گے۔ کیوی ٹیم دورہ سری لنکا کا آغاز30 اکتوبرکوٹی ٹوئنٹی میچ سے کرے گی۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More