پاکستان
کے بعض اسٹار کرکٹرز کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے ۔ خراب کارکردگی کے پیش
نظر ان کھلاڑیوں کو خدشہ ہے کہ کسی دشمن نے جادو ٹونا کرایا ہے۔ حد درجہ
مصدقہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ٹیم کے دو عالمی شہرت یافتہ
کھلاڑیوں نے خراب فارم سے پیچھا چھڑانے کیلیے کراچی میں ایک بزرگ سے رابطہ
کیا اور انہیں بتایا کہ وہ نیٹ پر ٹھیک کارکردگی دکھا تے ہیں لیکن
انٹرنیشنل میچوں کے دوران ان کو ایسا لگتا ہے کہ ان کے ہاتھ کسی نے پکڑ لئے
ہیں۔ ذرائع کے مطابق بزرگ نے کرکٹرز کا مسئلہ سننے کے بعد انہیں بتایا کہ
بعض دشمنوں نے ان پر جادو کررکھا ہے۔ ایک کھلاڑی کی جھولی میں سے ایک تالا
برآمد کرکے بتایا گیا جبکہ دوسرے کھلاڑی کے بارے میں بھی ایسی ہی رائے
سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے اس بزرگ کے پاس ملک کی کئی
نامور ہستیاں مسائل بیان کرتی ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے جب کرکٹرز نے
پریشان ہوکر جادو ٹونے کا حل تلاش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک
کھلاڑی کراچی سے باہر کا ہے۔
0 comments:
Post a Comment