شاہد
خان آفریدی کی فوری طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں
جبکہ سابق کپتان یونس خان پیر کو اپنے ادارے حبیب بینک کی جانب سے پریذیڈنٹ
کپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے
پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے والے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان بھارت کی ون ڈے
سیریز سے قبل اپنی فارم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی کی ٹیم حبیب بینک
پیر سے قذافی اسٹیڈیم میں زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف میچ کھیلے گی۔ انہیں
سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے کھوئی ہوئی فارم حاصل کرنے کے لئے فرسٹ کلاس میچ
کھیلنے کا مشورہ دیا ہے تاہم باخبر ذرائع کے مطابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ
کو خیر باد کہنے والے32 سالہ آل راؤنڈر اس میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔111فرسٹ
کلاس میچ کھیلنے والے آفریدی نے 16جولائی2010 میں لارڈز ٹیسٹ کے بعد سے
کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا ۔ انہوں نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں5631
رنز بنانے کے علاوہ258 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حبیب بینک اسپورٹس ڈویژن کے
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا سے کراچی آنے کے بعد شاہد آفریدی نے ہم
سے رابطہ نہیں کیا۔
0 comments:
Post a Comment