پاکستان کرکٹ
بورڈ نے ورلڈ کلاس اسپنر سعید اجمل ، ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ اور وکٹ
کیپر کامران اکمل کو انٹرنیشنل ورلڈ الیون کی نمائندگی سے روک دیا۔
انٹرنیشنل ورلڈ الیون اور آل پاکستان اسٹارز الیون میچز کی آرگنائزنگ کمیٹی
کے چیئرمین اور سندھ کے وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ نے جیو نیوز سے
گفتگو میں بتایا کہ پی سی بی کی خواہش تھی کہ اسپنر سعید اجمل، ٹی ٹوئنٹی
ٹیم کے کپتان محمد حفیظ اور وکٹ کیپر کامران اکمل کو آرام دینے اور انجری
سے محفوظ رکھنے کیلئے آل پاکستان اسٹارز الیون میں شامل نہ کیا جائے اسی
وجہ سے تینوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ
نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان تین کے علاوہ کسی کھلاڑی کو نہیں روکا اور
کسی کو بھی شامل کرنے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عبدالرزاق کو بھی
ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے ، جب رزاق سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ
پی سی بی سے اجازت لے لیں ، پی سی بی سے بات کی تو انہوں رزاق کو شامل کرنے
پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن کھلاڑی زیادہ ہو گئے تھے اس لئے رزاق کی
شمولیت پر غور نہیں کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment