سابق
پاکستانی کپتان اور مایہ ناز آل راوٴنڈر وسیم اکرم ایک بار پھر کرکٹ کے
میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے، وہ اگلے ماہ دبئی میں ہونے والے گلف سپر
سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے ۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے
کہا کہ رواں سال پاک بھارت سیریز سے قبل وہ دبئی اسپورٹس سٹی میں ہونے والے
ایونٹ میں بحیثیت کھلاڑی شرکت کریں گے، 2 ہفتے جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ
میں 48 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، 8 انٹرنیشنل کھلاڑی ایونٹ کا حصہ ہونگے
جو مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے، پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم اور
عمران نذیر، جنوبی افریقا کی طرف سے لانس کلوسنر، سری لنکا کی طرف سے سنتھ
جے سوریا اور مرلی دھرن اور بھارت کے ونود کامبلی ، نایان مونگیا اور منندر
سنگھ ایونٹ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔
0 comments:
Post a Comment