جارح مزاج
عبدالرزاق آخر کار بیک فٹ پر آہی گئے، آل راوٴنڈر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے
شوکاز نوٹس کا جواب داخل کردیا۔عبدالرزاق نے ورلڈ ٹی 20 سے وطن واپسی پر
کپتان محمد حفیظ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر بورڈ نے ان سے جواب
طلبی کی تھی، ذرائع کے مطابق عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے شو کاز
نوٹس کا جواب قانونی مشیر سے مشاورت کے بعد داخل کرایا، آل راوٴنڈر نے موقف
اختیار کیا کہ اُن کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، انہوں نے جیسا
محسوس کیا، کہہ دیا، اُن کا مقصد تنازع پیدا کرنا نہیں تھا، وہ آئندہ محتاط
رہنے کی کوشش کریں گے
0 comments:
Post a Comment